اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک کو اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک کو اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم
اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک کو اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک کو اجتماعی کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے او آئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ ہم اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔ مغربی ممالک میں مذہب کو مذہب کی طرح نہیں سمجھا جاتا۔

بین المذاہب نفرت آمیز رویوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔ آزادئ اظہارِ رائے کی آڑ میں توہینِ رسالت ﷺ سے مسلمانوں کی دلآزاری ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کو چاہئے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آگہی بیدار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ او آئی سی ممبر ممالک کی طرف سے اسلام کے صحیح تشخص اورتمام مذاہب کیلئے امن کے پیغام کو اجاگر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

Related Posts