ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی اور شیرِ خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں ملی و دینی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انتہائی کم عمری میں اسلام قبول کرتے ہوئے نبئ آخر الزمان ﷺ کی حمایت کا اعلان کیا۔ رسالت مآب ﷺ نے فرمایا تھا کہ میں علم کا شہر اور علی رضی اللہ عنہ میرا دروازہ ہے۔

شاہِ مرداں، شیرِ یزداں، قوتِ پروردگار

لافتیٰ الا علی، لا سیف الا ذوالفقار

میدانِ جنگ ہو یا منبرِ خطابت، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے علم و فضل اور بہادری اور جانثاری کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ زندگی بھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دینِ متین کی خدمت، جہاد اور تبلیغِ اسلام میں بسر کی۔

صحابہ کرام اپنے تمام تر شرعی، دنیوی اور دینی مسائل کے حل کیلئے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے رجوع فرمایا کرتے تھے۔سن 40 ہجری میں 19 رمضان المبارک کے روز سجدے کی حالت میں آپ پر تلوار کا وار کیا گیا۔

آپ کی شہادت کا ذمہ دار ابنِ ملجم نامی شقی القلب شخص کو بتایا جاتا ہے جس نے آپ کو عبادت کے دوران زخمی کیا، جس کے 2 روز بعد 21 رمضان المبارک کے روز حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے۔ 

ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقعے پر جلسے جلوسوں، محافل اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور ذاکرین شیرِ خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان بیان کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts