وزیر اعظم عمران خان کادیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کادیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ
وزیر اعظم عمران خان کادیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ کررہے ہیں،وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی اورخصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی فیصل واوڈا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو دیامر بھاشا ڈیم کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ انہیں بھاشا ڈیم منصوبے اور پانی کی کارکردگی پر خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

پاکستان کے پانی ، خوراک اور توانائی کی حفاظت کے لئے اہم منصوبہ دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ ، تربیلا ڈیم کے 315 کلومیٹر اوپر گلگت کے 180 کلومیٹر بہاؤاور چلاس شہر سے 40 کلومیٹر بہاؤپر تعمیر کیا جارہا ہے۔

منصوبہ 29-2028میں مکمل ہونا ہے، زراعت ، سیلاب کی تخفیف اور ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کے لئے پانی ذخیرہ کرنااس منصوبے کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے کااسلام آباد کے سیکڑوں پلاٹس ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

اس ڈیم میں 1.23 ملین ایکڑ اضافی اراضی کو سیراب کرنے کیلئے 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

4500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش کے حامل منصوبے سے نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب یونٹ سے زیادہ کی بجلی فراہم ہوگی۔

Related Posts