سی ڈی اے کااسلام آباد کے سیکڑوں پلاٹس ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA plans to Auction for hundreds of plots in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ لینڈ اور بحالیات نے سیاسی دباؤ پر بڑے بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو نوازنے کے لئے لیے سیکٹر آئی 12 اورآئی 14 کے حذف شدہ پلاٹس کی مشکوک قرعہ اندازی کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ پر پرانی تاریخوں میں الاٹ ہونے والے پلاٹس کو مجوزہ قرعہ اندازی میں ڈال کر خلاف ضابطہ الاٹ کیے جانے والے پلاٹس کو بھی قانونی حیثیت دی جا رہی ہے جبکہ مبینہ حذف شدہ 200 پلاٹوں کی فائلیں غائب ہوچکی ہیں ۔

ممبر اسٹیٹ اور دیگر افسران کی مخالفت کے باوجود ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات 20 جولائی کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے کے لیے بضد ہیں جبکہ ڈائریکٹر لینڈ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کئی افسران و اہلکاروں نے کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ حذف شدہ پلاٹس کی مشکوک قرعہ اندازی کر رہے ہیں تاہم قرعہ اندازی کمیٹی کے ایک اہم رکن کاکہنا ہے کہ جب تک تمام فائلز موجود نہ ہوں اور تمام خالی پلاٹس کی فہرست نہ ہو تب تک قرعہ اندازی نہیں ہو سکتی ۔

اس متنازعہ قرعہ اندازی سے بچنے کے لیے ممبر اسٹیٹ نوید الٰہی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید نوید الرحمان نے طویل رخصت لے لی ہے جبکہ ڈائریکٹر سیکورٹی نے بھی مذکورہ قرعہ اندازی پر تین اعتراضات عائد کرکے اس مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

سی ڈی اے کے سینئر عہدیدار کے مطابق مذکورہ حذف شدہ پلاٹس کی قرعہ اندازی کے انعقاد کا حکام پر سیاسی دباؤ ہے جس کے باعث افسران و اہلکاروں میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں علیم خان کی سوسائٹی کیلئے ایک اور غریب کی زمین پر قبضے کی کوشش

سی ڈی اے عہدیدار کے مطابق مبینہ طور پر وزیر اعظم کے ایک مشیر قرعہ اندازی کے حوالے سے انتظامیہ پر دباؤ بڑھا رہے ہیں تاہم ممبر اسٹیٹ نے ان کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ قراندازی روکنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

Related Posts