وزیر اعظم عمران خان آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan GB

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہوں گے جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ترقیاتی پیکیج میں خطے کے لئے صاف توانائی ، صحت ، بنیادی ڈھانچے ، پانی کی فراہمی ، ٹرانسپورٹ، مواصلات ، صفائی ستھرائی اور سیاحت کے شعبے کی اسکیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:تعمیراتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، عمران خان

پیکیج میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولیات کے ساتھ ، نئے گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر ، کلین انرجی ، ہائیڈرو پاور اور ہیلتھ کارڈ پروگرام سمیت 275ارب روپے کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران خنجراب ‘راولپنڈی فیز ون آپٹیکل فائبر کیبل پروجیکٹ کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 39 شہروں کے لئے فائبر ٹو ہوم پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں احساس کے تین بڑے پروگراموں کے صوبہ بھر میں رول آؤٹ کا بھی اعلان کریں گے اور انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔وزیر اعظم ہنزہ میں ایک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Related Posts