وزیر اعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت رہائشی منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nowshera housing project

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوشہرہ: وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں کم لاگت رہائشی منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا،حکومت ہر مکان پر 3لاکھ روپے کی سبسڈی دیگی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو ہاؤسنگ اسکیم کی بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو ترقی دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس منصوبے کے تحت 18ماہ میں مجموعی طور پر 1320 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے،ماہانہ چالیس ہزار روپے تک آمدنی والے افراد میں قرعہ اندازی کے ذریعے یہ اپارٹمنٹس تقسیم کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسکیم کے تحت تعمیر کردہ ہر مکان پر تین لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:شہریوں کے لئے خوشخبری، کے ڈی اے میں سستے پلاٹوں کی نیلامی 21 اور 22 اپریل کو ہوگی

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل کرنے کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جیسے اتحاد بنائے گئے، وزیر اعظم عمران خان کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لئے یکساں نظام عدل ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق دورہ پشاور کے دوران وزیر اعظم خیبر ٹیچنگ اسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک فالج مرکز کا افتتاح بھی کریں گے، وزیر اعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورگورنر کے پی شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

Related Posts