پنجاب میں ڈینگی: وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی کے خلاف مہم، وزیر اعظم عمران خان سردار عثمان بزدار پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈینگی کے خلاف مہم کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کی وبا پھیلنے پر افسوس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب عارف نواز ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزابیت کم کرنے کے لیے دوا کا مسلسل استعمال معدے کے کینسر کا باعث ہے۔محققین

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریض لائے جا رہے ہیں اور ڈینگی وبا روکنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس کے خلاف پیشگی اقدامات نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ڈینگی سے بچانا آپ کا فرض ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   پنجاب کے صوبائی محکمہ صحت نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رپورٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کی  دو روز قبل جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 199 کیس رپورٹ کیے گئے جبکہ 119 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج رکھا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے اب تک اس مرض کے باعث راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے  8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رجسٹر ہوئے، صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ

Related Posts