پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رجسٹر ہوئے، صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رپورٹ ہوئے، صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ
پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رپورٹ ہوئے، صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:   پنجاب کے صوبائی محکمہ صحت نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رپورٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 199 کیس رپورٹ کیے گئے جبکہ 119 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک ٹی بیگ کے ذریعے چائے پینا صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ میڈیکل سائنس کی تحقیق

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے اب تک اس مرض کے باعث راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے  8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 2614 ہوگئی جبکہ پشاور میں 57 نئے افراد کے جسم میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 500  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 109 نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں 57 نئے افراد کے اضافے کے بعدڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 1527 تک جا پہنچی ۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 400 کے قریب ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج  رہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 96 مریض ہسپتالوں میں داخل کروائے گئے۔

مزید پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2614 افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق

Related Posts