وزیراعظم عمران خان کاآئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء اور ملکی داخلہ و خارجی صورتحال کے پیش نظراگلے مہینے ہونے والابرطانیہ کا دورہ ملتوی کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دورہ کیلئے مدعو کیا تھا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس وقت ملک کی داخلی سلامتی ، خطے میں سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کی وجہ سے برطانیہ کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں سال کے آخر میں برطانیہ جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 20 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کی خود نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے غیر ملکی افواج کے انخلا ء باعث خطے میں صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے اور سابق سفیر، سینئر تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی بدلتے منظرنامے کے پیش نظر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کو امریکا اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے بیحد دباؤ کاسامنا ہے ،پاکستان امریکا کو فوجی اڈے دیکر دوبارہ دہشت گردی کاشکارہوسکتاہے۔

ایسی صورت میں وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو اڈے نہ دینے کا درست اور احسن فیصلہ کیا ہے گوکہ کوئی بھی حکومت آج کے دور میں اور موجودہ پاکستان احساسات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے امریکا کو فوجی اڈے دینے کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں حکومت وقت کو عوامی مزاحمت کا سنگین سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Posts