امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم
امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان سے انخلاء سے قبل سیاسی تصفیہ کرنا چاہئے جبکہ امریکا اور افغانستان کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا۔

انٹرویو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ سرحد پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کیلئے پاکستان امریکا کو اڈے نہیں دے گا۔

اپنے مؤقف کا سختی سے اعادہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ پاکستان امریکا کو اڈے دے۔ پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جبکہ نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا۔

اسلاموفوبیا کے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ نائن الیون کے بعد دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہے۔

ایٹمی طاقت کے استعمال کے بارے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں لیکن پاکستان کے ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں۔ کشمیر میں جو ظلم ہورہا ہے، عالمی برادری اس پر بات کیوں نہیں کرتی؟

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 90 لاکھ افراد ایک ریاستی جیل میں قید ہیں جبکہ کشمیر پر بھارت کے ساتھ پاکستان کی 3 جنگیں ہوچکی ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے پاکستان ایٹمی قوت بنا ہے، بھارت کے ساتھ ایک بھی جنگ نہیں ہوئی۔ پاکستان امن چاہتا ہے، کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتا، میں افغان طالبان کا ترجمان نہیں ہوں جبکہ چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ چین نے معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کی مدد کی  جبکہ پاکستان میں 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے مغربی ممالک کا طرزِ عمل اپناتے ہوئے پاکستان کو مکمل طور پر بند نہیں کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب کورونا آیا تو اپوزیشن سمیت سب نے دباؤ ڈالا کہ ملک بند کردیا جائے۔ غریب افراد اور دیہاڑی دار طبقے کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں تھا۔ ہم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آبی تحفظ کی حکومتی پالیسیاں مفید ثابت ہورہی ہیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts