وزیر اعظم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کیلئے ہم منصب مہاتیر محمد کے شکرگزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کیلئے ہم منصب مہاتیر محمد کے شکرگزار
وزیر اعظم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کیلئے ہم منصب مہاتیر محمد کے شکرگزار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوالالمپور: وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب  سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلۂ کشمیر پر حمایت کے لیے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے شکر گزار ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ بھارت نے وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ملائشیاء میں اس سے قبل ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرسکا۔ ملائشین وزیر اعظم کا مسئلۂ کشمیر میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو قید میں ڈالا جارہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارت نے ملائشیاء کو دھمکایا، لیکن مہاتیر محمد نے کشمیر پر ہماری حمایت کی۔

پاک ملائشیاء تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان  ثقافتی حوالوں سے ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔ پاکستان اور ملائشیاء کے عوام میں بھی گہرے روابط ہیں۔

دورۂ ملائشیا کے حوالے سے وزیرا عظم عمران خان  نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوطی دینا ہے۔ مسلم امہ کو مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نتیجہ خیز رہی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ہم نے پاک ملائشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر طرح کے دوروں پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستانی اور ملائشین قیادت نے مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ہم باہمی معاشی شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیاء میں ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد اور ملائشین وزیر دفاع  محمد سابو سے ملاقات کی جس کے دوران مسئلۂ کشمیر اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6  ماہ سے جاری تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ملائشین ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقات

Related Posts