دورۂ ملائشیا: وزیر اعظم کی ملائشین ہم منصب اور وزیر دفاع سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوالالمپور: وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیاء میں ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد اور ملائشین وزیر دفاع  محمد سابو سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مسئلۂ کشمیر اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان  ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر کوالا لمپور پہنچے جہاں  ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد سابو اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

ملائشین دارالحکومت کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بونگا رایا کمپلیکس میں گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد سابو اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر امنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدکی دعوت پر ملائشیا پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے