وزیر اعظم کی مختصر دورے پر کراچی آمد، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی مختصر دورے پر کراچی آمد، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیر اعظم کی مختصر دورے پر کراچی آمد، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان مختصر دورۂ کراچی پر آج جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور  سندھ کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی گورنر عمران اسماعیل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی انتخابات میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرے۔دفتر خارجہ

اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق اہم بریفنگ دی جس کے بعد وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، فیصل واؤڈا اور اسد عمر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں میں شریک رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شہر قائد کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں، جبکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے عوام کا دکھ سمجھتے اور اس کا مداوا کرنا چاہتے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے  کہا کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بے زار ہوچکے، وزیر اعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاحِ احوال کی راہ ہموار کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts