بی جے پی انتخابات میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرے۔دفتر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ترجمان دفترخارجہ
بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ترجمان دفترخارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو انتخابات مہم میں سیاسی فوائد کے حصول کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنا بند کردے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ بھارتی ریاست ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابی ریلیاں جاری ہیں جہاں بی جے پی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے، بلاول بھٹوزرداری

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، پاکستان مخالف تقریروں کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ بار بار پاکستان کا نام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی فیصلے کا کریڈٹ خود لینے کی مذموم کوششیں بھی کی جارہی ہیں جو شرمناک حرکت ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی پاکستان دشمنی کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کرسکتی؟ تاریخی حقائق مسخ کرنے، دھمکیوں اور الزامات کا سلسلہ پوری طرح بند ہونا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا کسی کیمپ کا وجود نہیں، جبکہ بھارت کی طرف سے ایسے تین کیمپوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوس ناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ کوئی کیمپ نہیں تو کارروائی کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ نہیں، بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔آئی ایس پی آر

Related Posts