پولیو کے خاتمے سے متعلق پوری قوم اور ہر طبقے میں اتفاق رائے ہے ، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan rotary
PM imran khan rotary

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت پولیو کے خلاف کام کرنے والی ہر تنظیم کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

روٹری انٹرنیشنل کے صدر ہولگر نیئک کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے زیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر روٹری انٹرنیشنل کے وفد کو بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا  کاکہنا تھا کہ حالیہ مہم میں ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز نے خدمات سرانجام دیں اور پانچ سال سے کم چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی۔

روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چین سے پروازوں کی آمدورفت پر دوبارہ پابندی عائد کردی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر آمدورفت کو منظم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پولیو کے خلاف کام کرنے والی ہر تنظیم کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے کام میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

Related Posts