وزیراعظم عمران خان کل ہزارہ موٹر وے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کاکا4اکتوبرکوسکردومیں جلسہ عام کااعلان
پاکستان تحریک انصاف نے سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جلسے سے وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کل ہزارہ موٹر وے فیز ٹو حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج تا مانسہرہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان کل ہزارہ موٹر وے فیز ٹو حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج تا مانسہرہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،ہزارہ موٹر وے منصوبہ حکومت کی جانب سے ہزارہ کی عوام کے لیے تحفہ ہے۔

تین حصوں پر مشتمل 180 کلو میٹر ہزارہ موٹر وے کے دو حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا آزادی مارچ روکنے کیلئے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ

34ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹر وے پر کل 47 پل اور6 سرنگیں پر مشتمل منصوبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبہ سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔

Related Posts