پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ایس ایل فائیو کی مضبوط ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران قومی اسپورٹس پالیسی اور کھیل کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے قومی اسپورٹس پالیسی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس کے حوالے سے جلد اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ہاشم آملہ کے پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے مسرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد ایک تاریخی اور یادگار موقع ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ملک میں کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل فائیو میں  کارکردگی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے بڑے اعلانات دیکھنے میں آئے جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین اور  بڑے کھلاڑی ہاشم آملہ زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔

 پاکستان سپر لیگ فائیو  میں ہاشم آملہ ٹیم کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داری سنبھالیں گےجاوید آفریدی نے  گزشتہ روز کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین  ہیں۔انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاشم آملہ پشاور زلمی کے کوچنگ اسٹاف میں شامل

Related Posts