وفاقی کابینہ کا اجلاس، فرانس سے تعلقات پر مسلم ممالک سے مشاورت کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فرانس سے تعلقات پر مسلم ممالک سے مشاورت کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کا اجلاس، فرانس سے تعلقات پر مسلم ممالک سے مشاورت کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اراکین نے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ کابینہ نے فرانس کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر مسلم ممالک سے مشاورت کا ٹاسک وزیر خارجہ کو سونپ دیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے بعد مریضوں کی شرح میں اضافہ اور اموات پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں،عوام کی زندگیوں سے زیادہ انہیں اپنے مفادات عزیز ہیں۔ اجلاس میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے اسلامی ممالک کو آگاہ کریں گے اور اس پر مشاورت کریں گے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا تو وزیراعظم نے ایم کیو ایم کارکن کی لاش ملنے کے حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو انکوائری کی ہدایت جاری کردی۔

مزید پڑھیں: کسی صورت این آر او نہیں دوں گا،یہ ملک سے غداری ہوگی، وزیر اعظم

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں نہ بلانے کا شکوہ کیا تو وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کو آئندہ اجلاس میں بلایا جائے گا اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

Related Posts