وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کیلئے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Party position in NA: PM set to lose as opp musters 176 votes

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ کیساتھ 10 ماہ سے معطل پروگرام کی دوبارہ بحالی کیلئے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر قرض کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی شرط رکھی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شرط منظور نہ کرنے کی وجہ سے قرض کا پروگرام معطل ہوگیا تھا تاہم اب دس ماہ بعد وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ مان لیا ہے اور منظوری کے بعد بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد یعنی 3روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ تو ہوچکا ہے تاہم یہ طے کرنا باقی ہے کہ یہ اضافی رقم یکمشت وصول کی جائیگی یا بتدریج شامل وصول کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظور ی کے بعد حکومت نے قیمتیں بڑھانے کے طریقہ کار اور گردشی قرضوں سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کا فی یونٹ 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر 16 روپے 69 پیسے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی بنیادی شرائط میں شامل ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک آئی ایم ایف وفد کے پاکستان آنے کا امکان نظر نہیں آتا۔

Related Posts