چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم
چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، معاون خصوصی عثمان ڈار، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ، صنعت، کامرس، خزانہ اور سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ایس ایم ای فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ ایس ایم ایز کے فروغ کی خاطر قانونی، انتظامی اور ریگولیٹری مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے اور رجسٹریشن پورٹل پر کام جاری ہے، سمیڈا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اس کی تنظیم نو کی جارہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو معاونت فراہم کی جائے۔

صوبوں میں ورکنگ گروپس قائم ہو چکے ہیں جو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو مدد دیں گے، ایس ایم ایز کا ڈیٹا بیس ترجیحی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پر حکومت ایس ایم ایز کو بروقت سہولت دے سکے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اس لیے ان میں مزید بہتری کے لیے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے۔

Related Posts