وزیر اعظم عمران خان کی سری لنکا کو سی پی ای سی میں شامل ہونے کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan Sri Lanka

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے سے ملاقات میں سری لنکا کو سی پی ای سی میں شامل ہونے کی پیشکش ہے۔

دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیاء میں امن ، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت کو تقویت دینے پر توجہ دینے کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔

انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری ، آئی ٹی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی ، سیکورٹی ،دفاعی تعاون اور ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے بے پناہ مواقع اور وسیع امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مہندرا راجا پاکسے سے کہا کہ سری لنکا وسط ایشیائی ریاستوں تک بہتر رابطے کے ذریعے سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے وفود کی سطح پررابطوں میں اضافہ کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور معاشی تعلقات کو بڑھانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دس سال تک پاکستان کو بدترین قسم کی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا جس نے 70000 سے زیادہ افراد کی جانیں لیں اور سری لنکا کو بھی 30 سالوں تک خطرات کا سامنا کرنا پڑا ، دونوں ممالک مشترکہ پریشانی سے دوچاررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کی تائیدکی اور افغانستان میں تنازعہ کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے ہر طرف سے تعمیری مشغولیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی قونصل جنرل کی محمود مولوی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے اور جنوبی ایشیاء میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے وژن کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے سے دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر تشکر کیا۔

Related Posts