امریکی قونصل جنرل کی محمود مولوی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی قونصل جنرل کی محمود مولوی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
امریکی قونصل جنرل کی محمود مولوی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت برائے ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صحت اور تعلیم کے علاوہ سندھ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبران سندھ اسمبلی سدرہ عمران، سنجے گنجوانی اور زبیر گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے ملاقات کے دوران بتایا کہ امریکاپاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سندھ میں تعلیم کے شعبے میں تقریباً سوملین ڈالراور صحت کے شعبے میں 30سے 40 ملین ڈالر کے منصوبے بنارہاہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت برائے ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے امریکا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امریکا کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سماجی بہبودکیلئے امریکا کی جانب سے اقدامات قابل تعریف ہیں اور حکومت امریکا کے ساتھ ملکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب سے ون آن ون ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

Related Posts