وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان پودا لگا کر 1 ارب درخت آج مکمل کریں گے
بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان پودا لگا کر 1 ارب درخت آج مکمل کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کہوٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی نسبت سب سے کم جنگلات بچے ہیں۔ پاکستان میں آزادی سے اب تک تیس نیشنل پارک تھے، ہم نے ان کا بھی صفایا کر دیا۔ اب اگر ہم نے جنگلات نہ اگائے تو کافی نقصان ہوگا۔اس لئے اس حوالے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ درخت اگانے سے گلوبل وارمنگ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ ہم نے تیس کروڑ درخت دو سال میں اگائے ہیں۔ درخت کو لگانا نہیں ان کو بچانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگلات کے نگہبان بنا رہے ہیں، ان کی تعداد بڑھاتے رہیں گے۔ ہمارا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے اور اس مقصد کو ہم انشاء اللہ ضرور پورا کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل کو درختوں کی اہمیت اور انھیں بچانے کا زیادہ شعور ہے۔ ہر اسکول میں ہفتے میں دو گھنٹے گرین کلین پاکستان سکھانے کیلئے مختص ہونگے۔تاکہ بچوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا ہوسکے۔

Related Posts