امیر ممالک عالمی حدت سے نمٹنے کیلئے فنڈز فراہم کریں،وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran calls on developed world to meet responsibilities in tackling climate change

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے امیر ممالک سے کلائمٹ چینج سے متاثر ملکوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ غریب ممالک کی انوائرمنٹ بہتر کرنے میں مدد کریں، ہمارا آدھا پیسہ قرض کی قسطوں کی مد میں چلا جاتا ہے، یو این سیکریٹری جنرل بھی کہتے ہیں کہ امیر ملک ذمہ داری لیں اورعالمی حدت سے نمٹنے کےلیے فنڈز فراہم کریں۔

پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، ماحولیات کی بہتری کے لیے دنیا پاکستان کی کاوشوں کوتسلیم کررہی ہے، دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حرص اور ہوس نے دنیا کی توجہ انسانیت سے ہٹادی ہے۔ بھوکے لوگوں کو ماحولیات کی پرواہ نہیں، ہمارا آدھا پیسہ قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے ، کورونا وبا کے دوران حکومت نے لوگوں کوریلیف دیا، امریکا نے اپنے لوگوں کوریلیف دینے کے لیے ہم سے کم رقم خرچ کی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے اقتدار میں آکر عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار دینے کا وعدہ کرلیا

وزیر اعظم نے کہا ہمارا آدھا پیسہ قرض کی قسطوں کی مد میں چلا جاتا ہے، ہمارے پاس جو پیسہ بچتا ہے وہ بہت کم ہوتا ہے، کرونا وبا کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ریلیف دیا، یونائیٹڈنیشن کے سیکریٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھوں نے کہا امیر ملک ذمہ داری لیں، کلائمٹ چینج سے متاثر ملکوں کی امیر ممالک مدد کریں، ہمارا 80 فی صد پانی دریاؤں میں گلیشیرز سے آتا ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیرز متاثر ہو رہے ہیں، پانی کے ذخائر نہ بڑھائے گئے تو پانی کی کمی ہو سکتی ہے، 20 سال پہلےگلوبل وارمنگ کی بات ہوتی تھی تو لوگ مذاق اڑاتے تھے، اب دنیا ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سوچ رہی ہے۔

آبادی میں اضافے کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ چین میں تو مسئلہ ہے ان کے لوگ بوڑھے ہو رہے ہیں، اس لیے انھوں نے کہا کہ بچے زیادہ پیدا کرو لیکن ہم پاکستان میں کہتے ہیں کہ بچے کم پیدا کریں، ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، بھوکے لوگ انوائرمنٹ کی پرواہ نہیں کریں گے، فرض کریں اگر میں بھوکا مر رہا ہوں تو مجھے کیا کہ درخت لگیں یا نہ لگیں۔

Related Posts