وزیر اعظم عمران خان کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ،افغان امن عمل پربریفنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISI Head Quarter

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔اس ملاقات میں افغان امن عمل سمیت اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان امریکا کو اڈے دے دے تو دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے، اس لیے اڈے دینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا مضمون شائع کردیا جس میں امریکا کو فوجی اڈے دینے اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کرداراور امریکی فوج کے انخلاء سمیت خطے کی صورتحال کو موضوع بنایا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:افغان امن عمل کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر وزیراعظم اور ترک صدر میں اتفاق

واشنگٹن پوسٹ میں شائع کیے گئے مضمون کے مطابق وزیراعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار پاکستانی جان کی قربانی دے چکے ہیں۔امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں سول جنگ چھڑ سکتی ہے۔

مضمون کے مندرجات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتا۔ افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی کسی بھی حکومت کی تائید اور حمایت کریں گے۔

مندرجات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان میں امریکی اڈوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ خطے میں مستقبل کے کسی بھی تنازعے میں پڑنے کا رسک نہیں لیں گے۔

Related Posts