افغان امن عمل کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر وزیراعظم اور ترک صدر میں اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran, Erdogan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات افغان امن کے لیے تاریخی موقع ہے۔ پاکستان افغان امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا ۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایک دوسرے کو رمضان مبارکباد کے پیغامات دیئے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھ کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت کو وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : وکٹ کیپر محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز کے لیے منتخب

Related Posts