کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، راشد لطیف کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، راشد لطیف کا دعویٰ
کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، راشد لطیف کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مبینہ طور پر گزشتہ پانچ ماہ سے کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دی۔راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین ذکا اشرف سمیت پی سی بی حکام نے بابر اعظم کے ٹیکسٹ پیغامات کو نظر انداز کردیا ہے۔

یہ انکشاف ایک ایسے نازک وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کو چھ میچوں میں چار شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنا سفر ختم ہوتے نظر آرہا ہے۔

پاکستان کو گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد قومی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر آچکی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا ہے قومی کپتان چیئرمین کو پیغام بھیج رہے ہیں پر وہ ان کا جواب نہیں دے رہے، انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی، قومی کپتان کے پیغامات کا جواب نہیں دے رہے؟

پاکستان کی شکست کی وجہ کیا تھی؟ ہربھجن نے بتادیا

واضح رہے کہ سابق کرکٹر راشد لطیف کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Related Posts