پاکستان کی شکست کی وجہ کیا تھی؟ ہربھجن نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ آئی سی سی کے قوانین پر برس پڑے۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کو ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی،پاکستان کا 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا۔

میچ میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

ایسے میں حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو کہ ان کے پیڈ پر لگی، پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ دیا تو گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔

ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائر کالز کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ ہی رہا۔

اگر امپائر کی جانب سے اس گیند پر آؤٹ دے دیا جاتا تو پاکستان میچ میں فتح حاصل کرچکا ہوتاجبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ری ویو لینے پر بھی آؤٹ ہی قرار دیا جاتا۔

ہربھجن سنگھ نے پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے آئی سی سی کے قوانین پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا پاکستان کی شکست کی وجہ بُری امپائرنگ اور قوانین بنے، آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts