ترکی میں مسافر طیارے کو خوفناک حادثہ ، ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turkey plane
turkey plane

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: ترکی میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیااور لینڈنگ کے بعد طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ، طیارے میں 177 افراد سوارتھے جن میں سے ایک جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ین الاقوامی میڈیا کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پرمسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیاتھا اور کچے میںاترنے کے بعدتین ٹکڑے ہوگیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے ملبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

تباہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 ترکی کی کم بجٹ والی ایئرلائن کا تھا، پرواز ازمر سے استنبول پہنچی تھی جس میں عملے سمیت 177 افراد سوار تھے،حادثے میں ایک مسافر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

حادثے میں 51 مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعدد افراد آتشزگی کے باعث طیارے میں پھنس گئے تھے جن میں 12 بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارۂ صحت کی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین کے اقدامات کی تعریف

ایمرجنسی ٹیموں نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور تمام مسافروں کو نکال لیا،وزارت ٹرانسپورٹیشن نے حاثے کو ناہموار لینڈنگ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارہ ٹھیک سے لینڈنگ نہ کر سکا اور رن وے سے اتر گیا۔

Related Posts