پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ، نئی قیمتیں آج سے نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان، سمری موصول
پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان، سمری موصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا ہے جبکہ نئی قیمتیں آج سے نافذالعمل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل 2 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

مٹی کا تیل 3 روپے 54 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ 12روپے تک کے اضافے کو کراچی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ نہ کیا جائے، نیا پاکستان بہت خراب ہے، پرانا بہتر تھا۔

کراچی کے شہریوں نے گزشتہ روز سروے کے دوران کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر مہنگائی کے تحفے دیے جا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان سے یہ امید نہیں تھی، خان صاحب نے بہت مایوس کیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شہریوں نے مسترد کردیا

Related Posts