پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے واضح کمی کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے واضح کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے واضح کمی کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی حکومت کے پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے جس کے تحت  یکم ستمبر سے قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان متوقع ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کو موصولہ سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکوک افراد کے اکاؤنٹس بند نہ کرنے کا معاملہ، اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کردیا

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے فی لٹر کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہہ چکے ہیں  کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے اور متعدد شعبہ جات میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔

 عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کیپٹل مارکیٹ کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہے جس کے لیے ریگولیشن ایک اہم چیز ہے۔ ریگولیشن بہتر بنا کر کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت لائی جاسکتی ہے۔پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع ہیں۔حفیظ شیخ

Related Posts