کراچی میں شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو: آن لائن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں آج دن بھر شدید گرم موسم رہا، جس کے باعث درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ کے نزدیک پہنچ گیا، شام کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات پر منڈلاتا بارش کا سسٹم کراچی سمیت سندھ میں بارش کا باعث بنے گا۔ کراچی میں آئندہ چند دنوں کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سیلاب سے صوبہ سندھ کے 40 فیصد اسکول تباہ ہوگئے

محکمہ موسمات کے مطابق اورنگی ٹاؤن، گلشن حدید اور بلدیہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش ہوئی،اس کے علاوہ نارتھ کراچی، نیا ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا اور شیر شاہ میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

Related Posts