سیلاب سے صوبہ سندھ کے 40 فیصد اسکول تباہ ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے صوبہ سندھ کے 40 فیصد اسکول تباہ ہوگئے
سیلاب سے صوبہ سندھ کے 40 فیصد اسکول تباہ ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب نے صوبے کے 40 فیصد اسکولوں میں تباہی مچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب نے صوبے کے 40 فیصد اسکولوں میں تباہی مچائی ہے، متاثرہ علاقوں میں خیمہ اسکول قائم کئے جارہے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سیلاب سےسندھ کے 5 ہزار619 اسکول مکمل تباہ ہوچکے ہیں، سیلاب نے بارہ ہزار اسکولوں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوچکا ہے، اقوامِ متحدہ

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ ڈھائی ہزار سے زائد اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں 65 ہزار سے زائد خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ 50 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے، وزیر تعلیم نے فوری طور پر خیمہ اسکول کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف اور امریکی وزیرِ دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں میں تیزی سے خیمہ اسکول قائم کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 1 روز میں ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوئے۔

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے کل 1396 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 01اور بلوچستان میں 04 شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts