کشمیر کی بگڑتی صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کی بگڑتی صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
کشمیر کی بگڑتی صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کیے جانے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

پارلیمنٹ کا یہ مشترکہ اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے مطالبے پر بلایا گیا ہے ۔

اجلاس میں مقبوضہ وادی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ بھارت کی طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال اور اس سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے تمام اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی طرف سے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے  آرٹیکل 370 اور 35اے کے خاتمے کے بعدمقبوضہ کشمیر کی بطور الگ ریاست قانونی حیثیت ختم کر دی گئی ہے ۔ 

یہ خبر بھی دیکھئے:  مودی حکومت کا کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا صدارتی حکم۔

Related Posts