پارک ویو سوسائٹی ،تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ملوٹ کی زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Land mafia tries to occupy land in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پارک ویو سوسائٹی،تھانہ بنی گالہ کے علاقے ملوٹ کی زمینوں پر دھڑا دھڑ قبضے جاری ہیں،مقامی مالکان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مقامی زمین کے مالکان کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اور انتظامیہ نے جے آئی ٹی نہ بنائی تو ہم پولیس اور انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اور یہ جی آئی ٹی، پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف بنائی جائے۔

بنی گالہ میں واقعہ علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی غیر قانونی ہے،اس میں تقریباً تین سو کینال سے زائد جگہ سی ڈی اے انوائرمنٹ کی ہے، پولیس محکمہ مال اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے علاقہ ملوٹ کی زمینیں جو پارک ویو سوسائٹی سے ملحقہ ہیں ان پر زبردستی تیزی سے قبضہ کیا جا رہا ہے۔

مقامی زمین کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے جبکہ کہ پولیس قبضہ مافیا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اگر زمین پر قبضہ ہوا تو ذمہ داری مقامی ایس ایچ او کی ہوگی۔

علیم خان کی سرپرستی میں ملک طاہر، مرزا نوید، سبیل اور راشد وغیرہ زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں۔زمینوں پر قبضے کے لیے مقامی افراد پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروادی جاتی ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی سیاسی اثر رسوخ کے باعث قبضہ مافیا کے خلاف آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

مقامی زمین کے مالکان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سینئر صوبائی وزیر کے کارناموں پر خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، اب ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں،ہم تھانہ بنی گالہ کے سامنے چک شہزاد روڈ پر امن احتجاجی دھرنا دینگے۔

مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا،محکمہ مال اور انتظامیہ زمینوں کے کاغذات میں ردوبدل کرتے ہیں،مقامی مالکان کو زدوکوب کر کے زمین اونے پونے خرید لی جاتی ہے اور غریبوں کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔

Related Posts