پاکستان کا انسانی بنیادوں پر افغانستان کے لیے خصوصی امدادی سامان کا تحفہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر افغانستان کے لیے خصوصی امدادی سامان کا تحفہ
پاکستان کا انسانی بنیادوں پر افغانستان کے لیے خصوصی امدادی سامان کا تحفہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد خالصتاً انسانی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی عوام کے لیے خوراک اور ادویات کی امداد بھجوائی جارہی ہے۔ امدادی سامان تین سی 130 طیاروں کے ذریعے افغانستان بھجوایا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق فضائی امداد کے بعد مزید امدادی سامان زمینی راستے سے افغانستان بھیجا جائے گا۔ پاکستان موجودہ صورتحال میں اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا۔

عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ عالمی برادری ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں عبوری حکومت کا قیام، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

Related Posts