افغانستان میں عبوری حکومت کا قیام، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں عبوری حکومت کا قیام، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا
افغانستان میں عبوری حکومت کا قیام، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں حکومت سازی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے ، امید ہے ‏عبوری افغان حکومت امن و سلامتی کیلئے کام کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان عوام کی فلاح و بہبود عبوری حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے، پاکستان پرامن، ‏مستحکم اور خودمختار افغانستان کاحامی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں بدلتی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نئے افغان سیاسی سیٹ اپ کے تحت افغان عوام کی ترقی اور ضروریات پوری ہونےکی توقع رکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کیلئے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے اپنی عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔ سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

Related Posts