کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرررہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood qureshi wang yi
shah mehmood qureshi wang yi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں چین میں کورونا وائرس کے حملے اوراس سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ نےچین کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے حملے اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام حفاظتی اقدامات سے شاہ محمود قریشی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سی چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت پاکستانی برادری کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے، چین میں زیر تعلیم طلباء کو اس وبا سے بچانے کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا خصوصی طیارہ بھیج کر پاکستانی طلبہ کو چین سے واپس لانے کا مطالبہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی حکام کی جانب سے اب تک کی جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر چینی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سےاب تک 213ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts