رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سب سے آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سب سے آگے
رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سب سے آگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض:سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1444ھ کے آغاز سے اب تک دنیا کے 176 ممالک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو 20 لاکھ سے زائد ویزے جاری کرچکے ہیں۔

انٹرویو دیتے ہوئے قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ ہانی العمیری نے انکشاف کیا کہ تقریبا 150 کمپنیاں اور عمرہ ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائی کے دوران آرام، سکون، سلامتی اور حفاظت سمیت انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا، عراق، ترکی، پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور آذربائیجان جیسے ممالک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سب سے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور جانے کا شرف حاصل کرنے والوں کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے

مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں تین پاکستانی غیر قانونی کام کرتے ہوئے پکڑے گئے

ادھر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ موجودہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Related Posts