پاکستانی تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو اہمیت نہیں دیتے۔آئی ایس پی آرکا بھارتی میڈیا کو جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو اہمیت نہیں دیتے۔آئی ایس پی آرکا بھارتی میڈیا کو جواب
پاکستانی تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو اہمیت نہیں دیتے۔آئی ایس پی آرکا بھارتی میڈیا کو جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سے ڈر کر اور خوفزدہ ہو کر رہو جبکہ پاکستانی قوم تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو  اہمیت نہیں دیتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز بیانیہ پاکستانی جوانوں نے مسترد کردیاہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں  ہندوتوا آر ایس ایس دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو رپورٹ کرنا چاہئے، جو پہلے ہی عالمی ہیڈ لائنز بنی ہوئی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے ردِ عمل دینے کے ساتھ ساتھ اس خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دہشت گردوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا جس کا ترجمان پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آر ایس ایس ایجنڈا بھارت کو اس کے اختتام کی طرف لے جائے گا، جس کی ابتدا ہوچکی ہے۔ 

 ٹوئٹر پر دو روز قبل  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ شب بھارت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کی انتہا پسند فوج پریڈ کرتی ہوئی  دکھائی گئی۔

مزید پڑھیں: آر ایس ایس ایجنڈا بھارت کا اختتام لائے گا۔میجر جنرل آصف غفور

Related Posts