آر ایس ایس ایجنڈا بھارت کو اختتام کی طرف لے جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر تبدیل ،میجر جنرل آصف غفور کی جگہ بابر افتخار نے لے لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس ایجنڈا بھارت کو اس کے اختتام کی طرف لے جائے گا، جس کی ابتدا ہوچکی ہے۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ شب بھارت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کی انتہا پسند فوج پریڈ کرتی ہوئی  دکھائی گئی۔

بھارت میں جاری ملک گیر ہنگاموں اور متنازعہ شہریت قانون کے تناظر میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  یہ تشدد پسند عناصر بھارت کی تباہی کا پیغام لا رہے ہیں۔ یہ اختتام کی ابتدا ہے۔ 

https://twitter.com/peaceforchange/status/1210246498455367685

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور نے کہا  کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر اور خود بھارت میں ہندوتوا کے خلاف جو طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔

 ٹوئٹر پر بارہ روز قبل  اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پورے بھارت میں ہندوتوا کے خلاف احتجاج جاری ہے جسے سطحی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا۔

میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اپنا مذہب راتوں رات اس لیے تبدیل کیا تاکہ متنازعہ شہریت بل کی حمایت کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں  طوفان روکا نہیں جاسکتا۔آئی ایس پی آر

Related Posts