پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
طالبان کی افغانستان میں عید کے موقع پر فائر بندی، پاکستان کا خیر مقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی بربریت، فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مسجد اقصٰی میں اورباہرحملوں کے بعد ماہ مقدس میں یہ ایک اورقابل مذمت اقدام ہے۔

ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملے انسانی حقوق وعالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلیے آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب سعودی وزارت کی جانب سے بھی اسرائیلی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ،شیلنگ اور فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت

Related Posts