پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1208 پوائنٹس کی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan stock market gained 1208 points today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ دوسری طرف فارکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں مہنگا ہو ا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ چار سال بعد ایک دن میں مارکیٹ میں 1200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ  میں  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار میں 4.31 فیصد بہتری اور 18 کروڑ 61 لاکھ 53 ہزار 772 شیئرزکا لین دین ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں  میں بہتری اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 56 پیسے اضافے سے 166روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

Related Posts