اسٹاک مارکیٹ میں 101پوائنٹس کی منڈی، 40 ہزار 175 پوائنٹس کی سطح پر بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 18 feb
psx 18 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز101.58پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 175.35 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی تیزی کے بعدآج مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس میں 101.58 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 175.35 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 9.03 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 595.01 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 195.59 پوائنٹس کی کمی سے 27 ہزار 07.10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.25 فیصد گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 950 شیئرز کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے زیادہ تر شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔

Related Posts