پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100ا نڈیکس 567.23 پوائنٹس اضافے پر بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس567.23پوائنٹس اضافے پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس567.23پوائنٹس اضافے پر بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس 567.23 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سارا دن یہ لہر جاری رہی۔ ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 699 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ گیا تاہم کاروبار کے اختتام میں 100 انڈیکس 46 ہزار 375.59 پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس  1222.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 76 ہزار 693.62 پر بند ہوا۔ جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 339.11 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 891.80 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتےکے پہلے روز حصص کے کاروبار کا حجم 486.23 ملین رہا جو جمعے کے روز 442.55 ملین تھا۔

بینچ مارک انڈیکس کو بڑھانے میں تیل ، گیس ، ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کےلئے خوشخبری،وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Related Posts