سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood saudi FM
shah mehmood saudi FM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اہم رکن کی حیثیت سے سعودی ہم منصب کامسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقاتیں

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاجبکہ مسئلہ کشمیر کو او آئی سی سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Related Posts