پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقاتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Air Chief Mujahid Khan calls on Sri Lankan defence minister and naval chief

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجاپاکسا سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے سری لنکا کو دفاع سے متعلقہ شعبوں میں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی۔

دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکا کو ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش

ائیر چیف نے کمانڈرسری لنکن نیوی وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

قبل ازیں سری لنکن نیول ہید کوارٹرز پہنچنے پرسری لنکن نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Related Posts