پاکستان ریسرچ سینٹر ”بی آر آئی“ میں اپنی شراکت کیلئے سر فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریسرچ سینٹر ”بی آر آئی“ میں اپنی شراکت کیلئے سر فہرست
پاکستان ریسرچ سینٹر ”بی آر آئی“ میں اپنی شراکت کیلئے سر فہرست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ریسرچ سینٹر (PRCCSF) کو چین کے ووہو میں منعقدہ بین الاقوامی تھنک ٹینک فورم 2023 کے دوران (BRI) کے 155 پارٹنر ممالک میں کام کرنے والے 17 ریسرچ سینٹرز میں سے پہلے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔

مرکز کو تحقیق اور علمی تعاون کو بڑھانے، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مشترکہ مستقبل کے تصور کو فروغ دینے اور بی آر آئی اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کی وجہ سے اعلیٰ مقام سے نوازا گیا۔

جبکہ چین کے قونصل جنرل مسٹر ژا ؤشیرین نے کہا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم نے چین اور پاکستان کے درمیان اعلی معیار کے تعاون کو ایک نئی تحریک دی ہے، دونوں نے گوادر پورٹ کی تیز رفتار ترقی اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر اتفاق سمیت20 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جن میں بی آرآئی، انفراسٹرکچر، کان کنی، صنعت، سبز اور کم کاربن کی ترقی، صحت، خلائی تعاون، ڈیجیٹل، ترقیاتی تعاون اور چین کو زرعی برآمدات شامل ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ” تیسری بی آر ایف کے پاکستان اور عالمی کمیونٹی کو فوائد ”کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لٹر تک کمی کا امکان

انہوں نے کہا کہ بی آر ایف سی ای او کانفرنس میں 97.2 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے بھی کئے گئے ہیں جس سے بی آر آئی ممالک میں روزگار کے مواقع اور ترقی میں مدد ملے گی،مذکورہ فورم نے ادارہ سازی اور پراجیکٹ پر عملدرآمد میں سہولت کے لیے ایک ” بی آرایف سیکرٹریٹ ” کے قیام کا بھی فیصلہ کیاہے۔

Related Posts