پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لٹر تک کمی کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ آئندہ ماہ کے آغاز سے شہریوں کیلئے پیٹرول سستا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ پیٹرول کی قیمت 15 سے 20روپے فی لٹر کم ہوسکتی ہیں۔

https://mmnews.tv/urdu/commissioner-karachi-vegetable-price-list-29-oct/

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 10 سے 16روپے فی لٹر تک کم ہوجائے گی جس کے نتیجے میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر اسٹیٹ بینک کا آر ایم بی کے متعلق بیان 

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی یکم نومبر سے کم ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی مسودہ مبینہ طور پر تیار کر لیا گیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کے روز پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی جس میں وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے ردوبدل کیا جائے گا۔

بعد ازاں سمری نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو ارسال کی جائے گی۔ وزیر اعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ قبل ازیں 16اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر 40روپے فی لٹر کم کردی گئی تھی۔ 

Related Posts