پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی، 2 ماہ بعد پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار سے کم کیسز ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan sees 85 more Covid-19 cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں سخت پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے بعد 16 مارچ کے بعد پہلی بار 3 ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 2869 کیسزرپورٹ ہوئے اور 104 اموات کی اطلاع ملی،نئے کیسز کے اندراج کے بعد مجموعی کیسز 867438 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار210 ہوگئی ہے۔

تقریباً دو مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کورونا وائرس کے 3ہزارسے کم کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ 16 مارچ کو تیسری لہر کے دوران وباء کے 2ہزار351 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عیدالفطر سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں ، ہدایات کے مطابق عید کی نماز کے لیے مسجد آنے والے نمازی کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنا ہوگا اور نماز کے بعد ہجوم لگانے سے گریز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔ این سی او سی کے اجلاس کے دوران عیدالفطر کے لیے بنائی گئی گائیڈلائنز کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا کے وار، سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 108اہلکار ہلاک

این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے لیے جاری کی گئی گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے گی۔

نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے گا۔ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔

Related Posts